ماسکو: روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گاؤں بریزووے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق روسی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، جن میں اسلحہ کے ذخائر اورفوجی تنصیبات شامل ہیں۔
ادھر یوکرین نے روسی دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فوجی اب بھی محاذ پرڈٹے ہوئے ہیں اور حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان حالیہ جھڑپوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور عام شہری بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا، ایچ ون بی ویزا پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس عائد
رائٹر کے مطابق روسی فوج کی جانب سے جاری حملوں سے یوکرین کے متعدد علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے فوری طور پر فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
