سان فرانسسکو، دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اپنے صارفین کے لیے ایک اور شاندارسہولت لے آیا ہے۔
کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے کانٹینٹ کرئیٹرزاپنی ویڈیوزکومختلف زبانوں میں آسانی سے ڈب کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق اس فیچر کی مدد سے دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والے افراد اپنی مقامی زبان میں وہی ویڈیوز دیکھ سکیں گے جو پہلے صرف ایک زبان تک محدود تھیں۔
اس سے نہ صرف ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد بڑھے گی بلکہ کانٹینٹ کرئیٹرزکے لیے بھی عالمی سطح پراپنی رسائی کو وسیع کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔
یوٹیوب نے یہ سہولت اپنے اندرونی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول کے ذریعے فراہم کی ہے جوکرئیٹرزکوکسی تیسرے فریق یا مہنگی سروسز کے بغیر ویڈیوزکومختلف زبانوں میں ڈب کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
اس طرح ایک ہی ویڈیو کئی زبانوں میں دستیاب ہو سکتی ہے اور ناظرین اپنی سہولت کے مطابق زبان منتخب کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے صرف محدود تعداد میں کرئیٹرز کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب اسے ہرصارف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
آئی فون 17 کی اگلے ہفتے سے پاکستان میں فروخت متوقع
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے یوٹیوب پر ویڈیو تخلیق کرنے کا عمل مزید آسان اور مؤثر ہو جائے گا، جبکہ کرئیٹرز کو اپنے ناظرین کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے اور نئی مارکیٹس میں داخل ہونے کا موقع بھی ملے گا۔
