روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پیش کردی ہیں جن میں اہم مطالبہ یہ ہے کہ یوکرین مشرقی صوبہ ڈونباس سے دستبردار ہو جائے۔
عالمی خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ اگریوکرین نے ان شرائط کو تسلیم نہ کیا توجنگ جاری رہے گی۔
میری دلی ہمدردیاں تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، برطانوی وزیر اعظم
روسی صدرکی جانب سے دوسری بڑی شرط یہ ہے کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کی خواہش ترک کردے جبکہ یوکرین میں مغربی افواج کی کسی بھی صورت میں تعیناتی کوروس نے ناقابل قبول قراردیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق پیوٹن نے اس بارماضی کے مقابلے میں کچھ نرمی کا مظاہرہ کیا ہے قبل ازیں انہوں نے یوکرین سے چارمتنازع صوبوں ڈونیتسک، لوہانسک، زاپوریزیا اورخیرسون سے مکمل دستبرداری کا مطالبہ کیا تھا۔
