تحریک انصاف نے سینٹ کی خالی نشست پر اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں سلمہ اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر کی امیدوار ہوں گی۔ پنجاب میں میں پی ٹی آئی کو 100 کے قریب ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہو گا۔
فافن کی الیکشن ٹریبیونلز کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔
