پنجاب حکومت نے آئندہ سال مارچ تک لاہورمیں ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ٹرام کا ٹیسٹ کامیاب ہو گیا، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس چلے گی،منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
خیبرپختونخوا،سیلاب کے باعث 2 روز میں 83 سرکاری اسکول مکمل تباہ
ستمبر میں گوجرانوالہ میٹرو کی گراؤنڈ بریکنگ کرنے جا رہے ہیں،اکتوبر کے آخر میں فیصل آباد میٹرو بس سروس کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گے.
دونوں شہروں میں 2 لاکھ 96 ہزار لوگوں کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہو گی،اگلے چند ماہ میں 1100 الیکٹرک بسیں بھی پوری کرنے جا رہے ہیں۔
