امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (AI) پر منعقدہ اعلیٰ سطحی سمٹ کے دوران تین اہم ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، جن کا مقصد ملک میں AI ٹیکنالوجی کے فروغ، شفافیت اورعالمی مسابقت کو مضبوط کرنا ہے۔
پہلا ایگزیکٹو آرڈر وفاقی حکومت کو ہدایت دیتا ہے کہ ڈیٹا سینٹرانفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے اجازت ناموں کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ AI کی بڑھتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
تیل کی قیمت مزید کم کرنا چاہتے ہیں، چین سے معاہدہ قریب ہے، ٹرمپ
دوسرا آرڈران امریکی AI ماڈلز کی برآمد کی حوصلہ افزائی سے متعلق ہے جوعالمی سطح پرقابلِ استعمال ہیں، اس شرط کے ساتھ کہ قومی سلامتی متاثرنہ ہو۔
تیسرا اوراہم ایگزیکٹو آرڈراس بات کو یقینی بناتا ہے کہ امریکہ میں تیار ہونے والے AI سسٹمز نظریاتی یا سیاسی تعصب سے پاک اور غیر جانب دار ہوں۔
یہ اقدامات امریکہ کی AI لیڈر شپ کو تقویت دینے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی برتری قائم رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
