لاہور میں رات بھر ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں خستہ حال مکانات کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق سب سے افسوسناک واقعہ ٹھوکر نیازبیگ کے گاؤں مرید وال میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، بہو اوردو پوتیاں شامل ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
رائیونڈ کے علاقے میں ایک اور مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کوٹ جمال پورہ میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے تمام مقامات پرامدادی کارروائیاں مکمل کر کے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
