جنگ بندی تجویز پر حماس کی فلسطینی گروپوں سے مشاورت

حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حالیہ جنگ بندی کی تجویز پرغورکرتے ہوئے دیگر فلسطینی گروپوں سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کے مطابق مشاورت کا عمل جاری ہے اورتمام مکالمے مکمل ہونے کے بعد باضابطہ جواب دیا جائے گا۔

غزہ میں زندگی کی آخری امیدیں بھی مٹ رہی ہیں، انتونیو گوتریس

ترجمان نے کہا کہ حماس تمام فیصلے فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی، جنگ بندی کی یہ تجویز بین الاقوامی ثالثوں کے ذریعے سامنے آئی ہے جس میں فوری فائربندی، قیدیوں کا تبادلہ اورانسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔

علاقائی مبصرین اس پیش رفت کو مثبت قراردے رہے ہیں تاہم حتمی فیصلے کا انحصارفلسطینی گروپوں کے درمیان اتفاق رائے پرہے، بین الاقوامی برادری کی جانب سے مذاکرات کی حمایت کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں