شیخوپورہ میں تھانہ فیروز والہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق مشتبہ گاڑی کو ناکہ بندی کے دوران روکا گیا، جس کی تلاشی لینے پر تقریباً 3 من چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، گرفتارافراد سے تفتیش جاری ہے اوراس نیٹ ورک کے دیگر افراد کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
