بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 3 ارب ڈالر سے زائد کے قرض موصول ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دو ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 20 جون کو زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور زرمبادلہ میں آنے والی یہ کمی کمرشل غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی بدولت ہوئی۔

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

رواں ہفتے کے دوران 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے اور 50 کروڑ ڈالر کے ملٹی لیٹرل قرضے موصول ہوئے ہیں تاہم یہ رقم 27 جون کو جاری ہونے والے اعدادوشمار میں شامل ہو گی۔

زر مبادلہ کے مجموعی سرکاری ذخائر 14 ارب 39 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں