کولمبو، سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
میزبان ٹیم نے دن کے اختتام پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے،سری لنکن اوپنر پاتھم نیسالنکا 146 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ تجربہ کار بلے باز دنیش چندی مال نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرا دیے
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے تھے انکی جانب سے شادمان اسلام 46، مشفق الرحیم 35، لٹن داس 34، مہدی حسن میراز 31 اور نعیم حسن 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو اور دینا شو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ وشوا فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔