بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ سنچریاں بنانے کے باوجود انگلینڈ سے شکست کھا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے لیڈز کے میدان پر بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔
بھارت ایک میچ میں پانچ سنچریوں کے باوجود میچ ہارنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ، اس سے قبل آسٹریلیا کو چار سنچریوں کے باوجود 1929 میں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع
بھارت کی جانب سے رشبھ پنت نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں ، بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 3 سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے 465 رنز اسکور کیے۔
دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 2 سنچریوں کی مدد 364 رنز بنا کر انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔