شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی


اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اور درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا۔ اور چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کر لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔ تاہم چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں