بھارتی وزیر داخلہ کا سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہ کرنے کا اعلان

Ameet Shah

نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا۔ پاکستان جانے والے پانی کو راجھستان میں استعمال کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ نئی دہلی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کرے گا۔ اور پاکستان جانے والے پانی کا رخ اندرون ملک استعمال کے لیے موڑ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وہ پانی کبھی نہیں ملے گا جو اسے ’’ناجائز طور‘‘ پر مل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے پہلے باہمی اختلافات ختم کرنا ہوں گے، ترک صدر

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر متفقہ طور پر تسلیم شدہ قوانین کے تحت پانی پر زیریں علاقوں کا حق ہوتا ہے۔ یعنی ان دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا حق ہے اور یہ پاکستان کے دریا ہیں۔

پاکستان متعدد بار کہہ چکا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ طور پر دستبرداری کی کوئی گنجائش نہیں اور پاکستان جانے والے دریائی پانی کو روکنا جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں