ایران نے جرمن اور سوئس سفیروں کو طلب کر لیا

طلب

ایران نے جرمن اور سوئس سفیروں کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جرمن سفیر کو خاص طور پر اس وقت طلب کیا گیا جب جرمن چانسلر کے اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے، ایران نے ان بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے اور اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کشیدگی میں فوری کمی اور جنگ بندی کی اپیل کرتا ہوں، گوتریس

دوسری جانب سوئس سفیرکوایران میں امریکی مفادات کے نمائندے کے طور پرکام کرنے کی بناء پر طلب کیا گیا ہے، ایران سوئٹزرلینڈ کی اس کردارسے ناخوش ہے اوراسے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھتا ہے۔

یہ قدم ایران کی طرف سے جرمن اور سوئس حکام کو خبردارکرنے اوراپنی خارجہ پالیسی کے دفاع کے طور پرلیا گیا ہے جبکہ صورتحال کے آئندہ اثرات عالمی سطح پرغورطلب ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں