اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس 16 جون کو طلب

اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس 16 جون کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے نئی شرح سود کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی اورعالمی معاشی صورتحال، مہنگائی کی رفتار، کرنسی کی قدر اور مالیاتی استحکام جیسے امور پر غور کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج، بجٹ پر بحث ہوگی

معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی میں حالیہ کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے بعد شرح سود میں ممکنہ کمی کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پالیسی فیصلہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور مالیاتی ادارے اس فیصلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں