وزیراعظم شہباز شریف کے بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے بحرین کی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور غزہ کے عوام کیلئے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم نے پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بحرین کے متوازن مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں ۔
اس موقع پر شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، وزیراعظم نے ایرانی صدر اور عوام کو عید کی مبارکباد دی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پانی روکنے کی بھارتی بڑھکیں بے معنی ہیں، شہباز شریف
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔