صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، 500کی بجائے 1100الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے کہ پورا پنجاب ایک جیسا ہو،الیکٹرک بسیں اسی سال دسمبر تک پنجاب کے شہروں میں چلتی نظر آئیں گی۔
کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات مشعل راہ ہیں، بلال بن ثاقب
دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔
سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔
سمبڑیال ضمنی الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تھے،شیخ وقاص اکرم
واضح رہے چند روز پہلے میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا۔