46 دوبارہ گرفتار، جیل میں کوئی ہائی پروفائل قیدی نہیں تھا، ضیاء الحسن لنجار 

صوبائی وزیر داخلہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ملیر جیل میں کوئی ہائی پروفائل قیدی موجود نہیں تھا، فرار قیدیوں میں سے 46 کو دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 80 سے 100 قیدی فرار جبکہ ایک  دوبارہ گرفتاری کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

کراچی، زلزلے سے ملیر جیل کی دیواریں متاثر، قیدی دیوار توڑ کر فرار، 50 سے زائد گرفتار

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے وقت قیدیوں کو حفاظتی طور پر جیل کے صحن میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور قیدیوں کی تعدادزیادہ تھی جس کی وجہ سےقیدی گیٹ توڑکرفرارہوئے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ باقی فرارشدہ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور جیل کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں