ایرانی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی دھمکی کو “ریڈ لائن” قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔
تہران کا کہنا ہے کہ ایسی دھمکیاں ایران کے قومی مفادات کے خلاف کھلی دشمنی کے مترادف ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
چین کا امریکا سے امتیازی تجارتی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا واقعی سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے دھمکیوں اور پابندیوں کی زبان ترک کرنا ہوگی۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی سلامتی، خودمختاری اورقومی وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی جارحانہ بیانات کا نوٹس لے۔