ن لیگی کارکنوں نے کیپٹن صفدر کو نیب کی حراست سے چھڑا لیا


راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف  کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو نیب کی حراست سے چھڑا لیا ہے۔

قبل ازیں قومی احتساب بیورو نے کیپٹن صفدر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا اور انہیں جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد لا یا جارہا تھا۔

ذرائع نے ’ہم نیوز‘ کو بتایا کہ کیپٹن صفدر کو حفاظت کے لیے سنار کی دکان میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ آٹھ بجے گرفتاری نیب کو پیش کر دیں گے۔

کیپٹن صفدر سنار کی دکان سے باہر آ گئے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی کے ہمراہ مری روڈ کی جانب چل پڑے۔ کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

پی ایم ایل این کے کارکنان نے کیپٹن صفدر کو نیب کی حراست سے چھڑانے کے بعد سنار کی دکان میں منتقل کردیا تھا۔

نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے ریلی میں موجود ہیں۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جمعہ کو کیپٹن صفدر کو بھی ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں