وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرینگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے، خطے اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ، اس کے علاوہ 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
مودی سرکار آئندہ پاکستان پرحملہ کرنے سے پہلے سوبار سوچے گی، شہباز شریف
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم کے دورہ آذربائیجان پر بھی بات چیت ہوئی۔