ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا

کوہ پیما سعد منور

ایک اور پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ وہ اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔

کوہ پیما فداعلی شگری نے نیپال میں واقع چوری مناسلو چوٹی سر کرلی

سعد منور کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سعد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

واضح رہے پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے 11 مئی کو بغیر آکسیجن اور بغیر کسی پورٹر کی مدد کے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری جبکہ سرباز خان نے 18 مئی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کیا۔


متعلقہ خبریں