وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں کے دوران شدید بارش، آندھی اور گرد آلود طوفان کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق میانوالی، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت کئی علاقوں میں موسم خراب رہنے کا خدشہ ہے۔
بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑنے اور بجلی بند ہونے کا اندیشہ ہے جب کہ گرد آلود طوفان اور ژالہ باری سے املاک کو نقصان اور حد نگاہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بجلی منقطع
این ڈی ایم اے کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو کھلی جگہوں، ڈھیلے ڈھانچوں اور گرے درختوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
