فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں نائب وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزراء، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی قیادت کا شکریہ ، آپریشن میں بین الخدماتی ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی پراپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو اسٹیل وال قرار دیا۔
پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے اوردکھاتے ہیں، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی خدمات پر اظہارِ تحسین پیش گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے معرکہ حق اور بنیان مرصوص کی کامیابی، قوم کے اتحاد اور حوصلے کا مظہر قرار دیا۔