امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یکم جون سے یورپی یونین کی اشیا پر براہ راست 50 فیصد ٹیرف کی سفارش کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین تجارت پر امریکا سے فائدہ اٹھانے کے بنیادی مقصد کیلئے بنائی گئی تھی۔ تجارت پر یورپی یونین سے نمٹنا بہت مشکل رہا ہے۔
دوسری جانب یورپی رہنماوں نے امریکی صدر کے اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں یورپی یونین و امریکا مذاکرات میں معاون نہیں، ہم کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں لیکن جوابی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں سیزفائر ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے: ٹرمپ
فرانسیسی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدامات سے تجارتی کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جرمن وزیر معیشت بولے کہ تجارتی تنازعات کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، ہمیں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے ،امریکی انتظامیہ کی تجارتی جنگ اسٹریٹجک و معاشی غلطی ہے، آخر میں دونوں فریق خسارے میں ہوں گے۔