وزیرداخلہ کا جناح اسکوائر انڈر پاس کا دورہ، فائنل ورک کا جائزہ

وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا اچانک دورہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصوبے کی تکمیل کے آخری مراحل کا جائزہ لیا اورافتتاحی تقریب کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا،موجود انجینئرزاورعملے سے منصوبے کی رفتاراورمعیارکے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

کاروباری اعتماد میں 16فیصد بہتری آئی،سروےرپورٹ

انہوں نے انڈر پاس کے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور جناح اسکوائر پر نصب کیے جانے والے قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی جگہ کا بھی خود جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شہری سہولت اور ٹریفک روانی کے لیے انتہائی اہم ہے، خاص طور پرمری جانے والے مسافروں کے لیے اس راستے میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل پراطمینان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف آج باضابطہ طور پر جناح اسکوائر انڈر پاس کا افتتاح کریں گے، پراجیکٹ کی تکمیل اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں