سونا 6ہزار600روپےمہنگا،فی تولہ3لاکھ 49ہزار400روپےکا ہوگیا

Gold سونے کی قیمت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے دن سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ  ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6ہزار600روپےمہنگا ہوکر 3لاکھ 49 ہزار400 روپےکا ہوگیا،اسی طرح 10گرام سونا5ہزار659روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اسکی قیمت 2لاکھ 99ہزار554روپے ہوگئی۔

ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کی توقع

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 56 روپے اضافے کے بعد 3,310 اور دس گرام چاندی کی قیمت 56 روپے اضافے کے بعد 2,971 روپے ہوگئی ۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3,244 ڈالر سے بڑھ کر 3,310 ڈالر ہو گئی ہے۔

پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا نیا شیڈول جاری

یاد رہے پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت  میں 4000، منگل کو 300 روپے اضافہ ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں