ایلون مسک کا آئندہ سیاسی فنڈنگ میں کمی کا اعلان

ایلون مسک

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور ایکس کے بانی ایلون مسک نے آئندہ امریکی سیاسی مہمات میں اپنی مالی معاونت محدود کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک خبر ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ کافی سیاسی فنڈنگ کر چکے ہیں اوراب اس میدان میں خرچ کم کریں گے۔

چین کی پاک فضائیہ کو مکمل تکنیکی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں کسی بھی امیدوار یا پارٹی کو مالی معاونت فراہم نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ انتخابی مہم کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی تھی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مسک کا یہ اعلان امریکی سیاست میں ان کے اثر و رسوخ میں ممکنہ کمی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں