نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیز فائر پر عملدرآمد ہورہا ہے، اگر بھارت دوبار ہ مس ایڈونچر کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کو اںٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے دشمن کو بری طرح شکست دی،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ہمارے اوپر ڈپلومیٹک ایکشن لیے،پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کئے گئے،سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کااعلان بھی کیا۔
خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، فیصل کریم کنڈی
بھارت نے پاکستان کیخلاف جو سفارتی اقدامات لئے ہم نے ان کا جواب دیا،ہم نےبھارت کے لیے ایئر اسپیس بند کر دی،60مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور نائب وزرااعظم سے بات ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی ساتھ ساتھ آگاہ رکھا۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے بہت شور مچایا تھا،کچھ ممالک ہم سے کہتے تھے پہلگام ہوا ہے تو بھارت پنچ لگائے گا،ہم نے کہا بھارت ایسا کرے گا تو ہم بھی پنچ لگائیں گے،ہم نےمختلف ممالک کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے 6جنگی طیارے مار گرائے جن میں 3رافیل بھی شامل تھے،9مئی کی رات کو ہمارےصبر کا پیمانہ لبریز ہوا ،پہلے بھارت نے جھوٹ بولا کہ پاکستان نے 15ملٹری انسٹالیشن پر حملہ کیا،ہم نے ثابت کہ ہم نے کوئی حملہ نہیں کیا۔
ایک مغربی ملک نےکہا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں،7مئی کے بعد کئی ممالک نے ہم سے درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں،ہم نے پہلے دن سے کہا کہ پہلگام واقعے پر تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل شروع
پاکستان کا پلڑا پہلے دن سے ہی بھاری ہے،ہمارا پلان پہلے بھی تیار تھا،بھارت نے نورخان ایئر بیس پر حملہ کیا تو ہم حرکت میں آگئے،10مئی کی صبح سوا8بجے امریکی وزیرخارجہ کا فون آیا،امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت سیز فائر کیلیے تیار ہے۔
بھارت چاہے جتنے ملکوں میں وفود بھیجے جھوٹ کامیاب نہیں ہوسکتا،ہمارا بھی وفد امریکا ، یو کے ،برسلز ،فرانس اور روس جائے گا۔
نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کیلئے ٹیرف صفر کرنے کی بات درست نہیں،ہمارے امریکا کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پورے خطے سے دہشتگردی ختم ہو،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے 90ہزارافراد شہید ہوئے۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارا ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا،ہمیں کوئی یہ لیکچر نہ دے کہ دہشتگردی کے آپ ذمہ دار ہیں،ہم تو سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام
ہمارے پاس دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملنے کے شواہد ہیں،ہمارے ہاتھ میلے ہوتے تو پہلگام واقعہ پر شفاف تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے۔
دورہ چین دوطرفہ امور سے متعلق بھی ہے،چین پاکستان افغانستان کے درمیان معاملات کی بہتری کیلئے کردارادا کررہا ہے،چین ،افغانستان اور پاکستان کے سفیروں کی پچھلے ہفتے ملاقات ہوچکی،سہ ممالک وزرائے خارجہ اجلاس بھی دورے میں شیڈول ہے۔