بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام

Ameer Maqam

وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سفارتی سطح پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا،بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرا ہے،قوم متحد اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل شروع

افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر پاکستان کو سربلند کردیا،افواج پاکستان نے تاریخی جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،پوری قوم نےجذبے سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

کشمیری عوام کی آزادی کیلیے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

میڈیا ہمارا فخر،بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا وژن ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں