یومِ تشکر پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شاندار قومی سرگرمیاں

یوم تشکر

یومِ تشکر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھرپور قومی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

شہرکی بلند عمارات پر قومی پرچم کے رنگ بکھیر دیے گئے جبکہ مرکزی شاہراہوں کو خصوصی طورپرسجایا گیا، انتظامیہ کی جانب سے عوام میں قومی پرچم تقسیم کیے گئے۔

یومِ تشکرپر وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا شاندارفلائی پاسٹ

انتظامیہ نے مختلف مقامات پربینرزاورفلیکسزنصب کئے گئے جن میں وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، تجارتی مراکز میں عوامی شمولیت سے منعقدہ تقریبات میں قومی نغمے اورپیغامات نشرکئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی سلامتی اوردفاع ناقابلِ تسخیرہے اورقوم ہرمحاذ پرمتحد کھڑی ہے، یومِ تشکر قومی یکجہتی اورحب الوطنی کےعزم کی علامت بن کرسامنے آیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں