پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن رابطہ ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان

 پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان تیسری بار ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد تیسرا رابطہ ہے ، دونوں ملکوں میں جنگ بندی  امریکا اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی۔

ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ہاٹ لائن رابطے میں دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور پیر کو ہونے والے سابقہ رابطے میں طے شدہ ’سٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں