ماسکو: روس نے ترکیہ میں یوکرین سے مذاکرات کے لیے اپنے وفد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی وفد کی قیادت ولادیمیر میڈنسکی کریں گے، جو 2022 میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات میں بھی روسی ٹیم کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے
روسی وفد جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں یوکرینی وفد سے براہ راست مذاکرات کرے گا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب عالمی سطح پر روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جنگ بندی، انسانی امداد اورمستقبل کے ممکنہ سیاسی حل پر تبادلہ خیال متوقع ہے، ترکیہ ان مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ فریقین کو قریب لایا جا سکے۔