امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا، امریکی صدر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔

امریکی صدر خلیج تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے، دوسری بار صدر بننے کے بعد یہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ ہے۔

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

ایران کے جوہری پروگرام، غزہ میں جنگ بندی، تیل کی قیمتوں سمیت دیگر امور پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔سعودی ولی عہد امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

امریکہ کے صدر کا اپنے دورے کے دوران جی سی سی رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، شاہی محل آمد پر امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، امریکی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، امریکی صدر سعودی عرب کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔


متعلقہ خبریں