وزیراعظم کا شہداء و زخمیوں کیلئے جامع امدادی پیکج کا اعلان

شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے شہداء اور زخمیوں کیلئے جامع امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہداء کوان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اورالاؤنسزملتے رہیں گے، شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے آج سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا امکان

اعلامیہ  کے مطابق ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی،  پاک افواج کے زخمی اہلکاروں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا۔

بھارتی جارحیت کے دوران متاثرہ گھروں، مساجد اور دیگر املاک کی تعمیر وفاقی حکومت کے ذمے ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں