پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان


پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کااعلان کردیا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر نے معرکہ حق 22اپریل سے 10مئی 2025 کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق بھارتی جارحیت کیخلاف مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کیا،پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل کیا۔

جے ایف 17 تھنڈرطیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز 62فیصد بڑھ گئے

آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کاحصہ تھا،10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا گیا،22اپریل سے 10مئی تک پاک بھارت کشیدگی کومعرکہ حق کانام دیا گیا۔

6سے 10مئی تک کے آپریشنز بنیان مرصوس کاحصہ تھے،افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف بدلہ لینے کاوعدہ پورا کیا،مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پر شکرگزار ہیں۔

بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت شہری آباد کو نشانہ بنایا،ملکی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہو ا تو جوابی ردعمل جامع اور فیصلہ کن ہوگا۔

مسلح افواج پاکستانی قوم کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں،ہماری ہمدردیاں شہدا کے ورثا کیساتھ ہیں،اللہ نےمومنوں کو حکم دیا ہے کہ جب ان پر ظلم کیا جائے تو بدلہ لیں۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارحجان

ہرافسر اور سپاہی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے کامیابی کو ممکن بنایا،مسلح افواج غیر متزلزل حمایت پر عوام کی شکرگزار ہیں۔

قوم کی حمایت درحقیقت مسلح افواج کی سب سے بڑی طاقت ہے،الحمداللہ افواج پاکستان نے قوم سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا۔


متعلقہ خبریں