دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مولانا اسعد محمود

اسعد محمود

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہر پاکستانی کا فرض ہے، اور ہم ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہماری شان اور افتخار ہیں، اور اگر وہ حکم دیں تو ہم مکار دشمن سے لڑنے کو ہر وقت تیار ہیں۔

ہمارے شاہینوں نے بھارت کے طیاروں کو دھول چٹا دی، سعد رفیق

مولانا اسعد نے مزید کہا کہ بھارت کو ہمیشہ پاک فوج کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا ہے، جس سے قوم کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے دشمن کے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے مذموم عزائم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کریگی، ایک آوازپرپوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔


متعلقہ خبریں