بھارت نے اپنے ہی شہروں پر میزائل داغے، پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد موجود: سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس بھارت کی جانب سے اپنے ہی شہری علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغنے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے شہر آدم پوراورامرتسر میں گرنے والے چھ میزائلوں کے الیکٹرانک سگنیچر اور ریڈار ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے جو بھارتی فوج کی تکنیکی ناکامی اور بدحواسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاکستانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرانک شواہد عالمی سطح پر پیش کیے جا سکتے ہیں تاکہ بھارتی پروپیگنڈے اور جھوٹ کا پردہ فاش ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ میزائلوں کی پرواز، رفتار اور گرنے کے مقامات کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی اس خطرناک حرکت کا نوٹس لے جو نہ صرف خطے کے امن بلکہ خود بھارتی شہریوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں