پاکستانی قوم اطمینان رکھے، ہم 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع

Khawaja Asif وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھے، ہم 200 فیصد تیار ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس سے ہم رابطے میں نہ ہوں، چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان قطر اور دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن دنیا کے سامنے بھارتی عزائم کو بے نقاب کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے متفق ہوں سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایک دو کے علاوہ باقی تمام ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں، بھارت کے حلیف ممالک بھی اس کے ساتھ نہیں کھڑے۔

قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ مدارس ہماری سیکنڈ ڈیفنس لائن ہے اور افواج بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کی حمایت کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کاایک ہو جانا فطری ہے، بھارت اور اسرائیل مسلم ممالک کیخلاف کھڑے ہیں،پاکستان نے 5بھارتی طیارے مارگرائے، طیارے گرانا جنگی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جاسوسی کے لیے ڈرونز بھیجے،بھارت نے ڈرونز کو ایئر ڈیفنس سسٹم کی کھوج لگانے کیلئے بھیجا،بھارت نے مدارس پربھی حملے کیے، بھیجے گئے ڈرونز ہماری تنصیبات کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بھرپور جوابی کارروائی کررہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں، ہم قومی یکجہتی کے لیے اندرون ملک بھی کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھے، ہم 200فیصد تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں