سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔
کشیدگی میں کمی کی گنجائش کم ہے، بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے: خواجہ آصف
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔