نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں فوری کمی لائیں۔
چاہتا ہوں بھارت اور پاکستان خود اس مسئلے کو حل کریں، ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن عالمی برادری کی اولین ترجیح ہے اورکسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہ صرف خطے بلکہ عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کا واحد مؤثرحل سفارتکاری اور مذاکرات ہیں اور یہی دیرپا امن کے حصول کا راستہ ہے، اقوام متحدہ اس حوالے سے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
عالمی ادارے نے تمام دونوں ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں اورخطے میں استحکام کو یقینی بنائیں۔