ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے میزائل حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق بھارت نے بلا جواز حملہ کر کے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے حالانکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خود قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ ٹھوس شواہد پر تحقیقات کا کہا ہے۔
بھارت کا پاکستان پر حملہ شرمناک ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھارتی میزائل حملے میں مسجد اورسویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے خبردارکیا کہ بھارتی اقدام کے بعد دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ چکی ہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی افواج اورعوام کی طاقت کے ساتھ دشمن کو بھرپورجواب دیگا اور ہر معصوم خون کا حساب لیا جائے گا۔