پہلگام فالس فلیگ: مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل میں اضافہ

kashmir

سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی۔ جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے واویلا مچا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

بھارتی قابض افواج کشمیر میں  نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر کے دنیا کو گمراہ کر رہی ہیں۔ جبکہ بھارتی میڈیا ماضی میں ایسی ہی جعلی خبریں دیتا رہا ہے۔ بھارتی حکومت عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ان کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے روز روز غیر انسانی سرچ آپریشنز اور رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دریائے چناب کا پانی روکا نہ جا سکا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگست 2019 کے بعد سے 995 کشمیری بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ جبکہ 2 ہزار 465 کشمیری زخمی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے نتیجے میں 96 ہزار 432 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ صرف اپریل 2025 کے مہینے میں 11 کشمیریوں کو زندہ رہنے کے بنیادی انسانی حق سے محروم کیا گیا۔

مغربی میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی نے بھارت کو شہہ دے رکھی ہے کہ۔ وہ کشمیریوں پر اپنی بلا جواز ریاستی دہشت گردی کے پہاڑ توڑے۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ قابض بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں کشمیریوں کے جانی اور معاشی قتل عام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان کے سر سے چھت کا سایہ تک چھینا جا رہا۔


متعلقہ خبریں