ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب  پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی سے پریشان عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم دو روز بعد دوبارہ داخل ہوگا ، بارشوں سے گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

پنجاب سے 13 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

کل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

کل گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔


متعلقہ خبریں