بھارت کا لاقانونی رویہ ناقابل برداشت، پاکستانی سفیرکا واشنگٹن میں دوٹوک مؤقف

رضوان سعید شیخ

امریکہ میں تعینات پاکستان سفیررضوان سعید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر کوئی ٹھوس شواہد پاکستان یا عالمی برادری کے سامنے نہیں رکھے گئے، صرف الزام تراشی کی جا رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔

پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے تھنک ٹینک اداروں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان اس واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے پرقائم ہے اور بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے۔

بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ، سلامتی کونسل نوٹس لے، پاکستان

انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی رویہ لاقانونیت ہے اگر 24 کروڑ افراد پر مشتمل پاکستان کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اسےاعلان جنگ تصورکیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے اقدامات میں آج نہیں بلکہ ہمیشہ سےغیرذمہ دارانہ طرزعمل اور قانون شکنی کا عنصرنمایاں رہا ہے، جسےعالمی برادری کوسنجیدگی سے لینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں