سری لنکن ویمنز ٹیم نے 7 سال بعد بھارت کو شکست دے دی

بھارت کو شکست

سری لنکن ویمنزکرکٹ ٹیم 7 سال بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

آرپریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ،بھارت کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

یہ سری لنکا ویمنز ٹیم کی بھارت کے خلاف ستمبر 2018 کے بعد پہلی ون ڈے فتح ہے، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔

وکٹ کیپر بیٹر رچا گھوش نے 48 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ جیمائمہ روڈریگز 37، پراتیکا راول 35 اور کپتان ہرمن پریت کور 30 رنز کے ساتھ شامل رہیں۔

جواب میں سری لنکن ٹیم نے 276 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پانچ گیندوں قبل حاصل کرلیا، مڈل آرڈر بیٹر نیلکشی سلوہا نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے، جبکہ اوپنر ہرشیتھا سماراوکرما نے 51 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں