پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ مشاورتی اجلاس آج منعقد ہوگا۔
یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیا گیا، جس میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت مجموعی طور پر 15 ممالک کے نمائندے شریک ہونگے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش
اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے پاک بھارت کشیدگی پرتفصیلی بریفنگ دینگے اور بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیوں، یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے حساس معاملات پر شرکاء کو آگاہ کرینگے۔
پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کرینگے کہ وہ بھارت کے جارحانہ اقدامات پرفوری کارروائی کرے تاکہ خطے میں امن وسلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان کی جانب سے اجلاس میں مسئلہ کشمیراورکشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر بھی عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرانے کی کوشش ہوگی۔