وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا۔
وزیراعظم نے آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار، صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا، اپریل 2025 کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.30 تک آنا انتہائی خوش آئند ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں1 فیصد کمی کردی
انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔
مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔