صدرمملکت سے جام خان شورو کی ملاقات، سندھ میں آبپاشی منصوبوں پرگفتگو

ملاقات

اسلام آباد: صدرِمملکت آصف علی زرداری سے سندھ کے وزیرِ آبپاشی جام خان شورو نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری آبپاشی منصوبوں اور آبی وسائل کے انتظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جام خان شورو نے صدرکوسندھ میں آبپاشی کے شعبے میں جاری اسکیموں، درپیش چیلنجزاورمستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان

صدرِ مملکت نے سندھ کی آبی ضروریات کے پیشِ نظر پانی کے مؤثراوردانشمندانہ استعمال کی اہمیت پرزوردیا انکا کہنا تھا کہ صوبے میں آبپاشی نیٹ ورک کو جدید خطوط پراستوارکرنے اورتمام شعبوں کو پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے آبی ذخائرکے بہترانتظامات ناگزیرہیں۔

آصف زرداری نے سندھ میں زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی فلاح کیلئے آبپاشی کے نظام میں بہتری کو وقت کی ضرورت قراردیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زرعی و آبپاشی شعبے میں مؤثر، پائیداراوربروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ پانی کی قلت پرقابو پایا جا سکے اورغذائی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں